وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی تمام ریاستوں کے ڈی جی پیز اورآئی جی پیز
کی کانفرنس کے دوسرے دن فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کی قربانی کرنے
والے آئی پی ایس افسروں کی یادگار پر پھول نچھاور کئے۔یہ کانفرنس شہر حیدرآباد
کی سردار پٹیل پولیس اکیڈیمی میں ہورہی ہے جہاں
اپنے خطاب سے پہلے وزیراعظم نے ان پولیس افسروں کو خراج پیش کیا ۔بعد ازاں وزیراعظم نے ملک کے پہلے وزیرداخلہ سردار پٹیل کے مجسمہ پر بھی پھول نچھاور کئے اور ان کی خدما ت کو خراج پیش کیا۔